• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے جنوری میں 793 ارب روپے قرض لیا ہے: ایس بی پی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق حکومت نے جنوری میں 793 ارب روپے قرض لیا ہے۔

بینک دولت پاکستان کے مطابق جنوری 2026ء تک حکومت کا قرض 79 ہزار 322 ارب روپے ہوگیا۔

ایس بی پی کے مطابق حکومت کا مقامی قرض 615 ارب روپے اضافے سے 55 ہزار 978 ارب روپے ہوگیا جبکہ حکومت کا بیرونی قرض 178 ارب روپے بڑھ کر 23 ہزار 344 ارب روپے ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 1434 ارب روپے قرض لیا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید