وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ’جیو نیوز‘ کے تجزیہ کار، ’جنگ‘ کے کالم نگار حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی کی وفات پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔
حفیظ اللّٰہ نیازی کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون کر کے ان کے مرحوم بھائی سعید اللّٰہ نیازی کی مغفرت کی دعا بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ سعید اللّٰہ نیازی سابق ایم این اے انعام اللّٰہ خان نیازی اور حفیظ اللّٰہ نیازی کے بھائی تھے۔
سعید اللّٰہ نیازی پاکستان تحریکِ انصاف پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق سعیداللّٰہ خان کچھ عرصے سے علیل تھے۔
سعیداللّٰہ خان کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے 5 بجے مرکزی عید گاہ میں ادا کی جائے گی۔