• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارک باد

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور انھیں عید کی مبارک باد دی۔ 

اس موقع پر وزیراعظم نے بوسنیا کے ساتھ گہرے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ 

وزیراعظم نے  تجارت، ثقافت اور عوامی رابطوں سمیت دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے بوسنیا کے رکن ایوان صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔ 

بوسنیا کے رہنما نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو بوسنیا کے دورے کی دعوت دی۔

قومی خبریں سے مزید