• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کا صدر آصف زرداری سے رابطہ، خیریت دریافت کی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا اور انکی خیریت دریافت کی۔

اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائیں۔ 

وزیراعظم نے صدر مملکت سے مزید کہا کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی طبعیت خراب ہونے کے بعد انہیں نواب شاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صدرِ مملکت کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، انہیں انفیکشن اور بخار کی وجہ سے داخل کیا گیا ہے، ان کے میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں صدرِ آصف علی زرداری کا ان کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔

اس سے قبل صدر آصف زرداری نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔


قومی خبریں سے مزید