• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ سے استفادہ کریں گے، وزارت مذہبی


وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ کریں گے۔

وزارت مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے) کو اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر انتظامات کی ہدایت کردی۔

وزارت مذہبی امور کے مراسلے میں کہا گیا کہ عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائےاسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد اور کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی سفارت خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو اس حوالے سے آگاہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید