• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک،بھارت کشیدگی، محدود جھڑپیں، سائبر خطرات، بڑی جنگ کا امکان کم

کراچی (رفیق مانگٹ) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی، جوہری ہتھیاروں کی موجودگی اور تاریخی دشمنی کے باعث، ایک سنگین علاقائی و عالمی خطرہ بنی ہوئی ہے۔

امریکی تھنک ٹینک رابرٹ لینسنگ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بڑے پیمانے پر جنگ کا امکان جوہری روک تھام کی وجہ سے کم ہے، تاہم محدود جھڑپوں، پراکسی جنگوں، اور سائبر حملوں کا خطرہ نمایاں طور پر بلند ہے۔ 

کشمیر تنازع، قوم پرستانہ سیاست، دہشت گردی، اور پانی کے تنازعات اس کشیدگی کے بنیادی محرکات ہیں، جو لائن آف کنٹرول پر شدید فائرنگ، دہشت گرد حملوں کے بعد بھارتی فضائی جوابی کارروائیوں، یا سائبر حملوں اور غلط معلومات کے ذریعے افراتفری سے بڑھ سکتے ہیں۔

عالمی سطح پر، چین پاکستان کی حمایت کرے گا، امریکہ بھارت کے ساتھ کھڑا ہوگا لیکن امن کی کوششوں میں حصہ لے گا، روس ثالثی کی کوشش کر سکتا ہے، اور خلیجی ممالک امن کی وکالت کریں گے، مگر اس تنازع کے اثرات افغانستان اور چین کے ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر وسطی ایشیا میں، پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔ 

بین الاقوامی برادری سے فوری سفارتی اقدامات اور مکالمے کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید