• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر زرداری نے کینالز منصوبے کی سمری پر دستخط کیے، ایاز پلیجو

ٹنڈوالہ یار میں دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی، اس دوران اپنے خطاب میں ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ 6 کینالز منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ 

ریلی سے قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے خطاب کیا اور کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری صاحب نے کینالز منصوبے کی سمری پر دستخط کیے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کی معیشت میں سندھو دریا ریڑھ کی حیثیت رکھتا ہے، 6 کینال نکالنے کے منصوبے کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

ایاز لطیف پلیجو نے مزید کہا کہ سندھ کو بنجر بنایا جارہا ہے، میں پوچھتا ہوں اس وقت میں سندھ اسمبلی، ایم این ایز اور ایم پی ایز کہاں ہیں؟

قومی خبریں سے مزید