بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی وزارت خارجہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی میں سوار ہوکر ایک اہلکار دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی وزارت خارجہ کے ساوتھ بلاک آئے تھے۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہائی کمیشن کے یہ اسٹاف رکن پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو بھیجے گئے کسی خط سے متعلق اپ ڈیٹ لینے آئے تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ متعلقہ عملہ موجود نہیں ہے۔
اہلکار کو دفتر خارجہ کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی جس پر اہلکار اسی گاڑی میں واپس چلے گئے۔
جیو نیوز اپنے ذرائع سے بھارتی ٹی وی کی اس خبر کی تصدیق نہیں کرسکا۔