• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیٹر کے نام پر فحاشی و بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ۔ فوٹو فائل

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تھیٹرز کے نام پر فحاشی اور بےحیائی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، تھیٹرز مالکان انڈرٹیکنگ کے مطابق تھیٹرز چلانے کے پابند ہیں، انڈرٹیکنگ کی خلاف ورزی پر تھیٹر چلانے کی اجازت نہیں ملے گی۔

ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اسٹیج اداکار اور اداکارائیں تھیٹرز کو فیملی تھیٹرز بنانے میں کردار ادا کریں اور عید کے موقع پر تھیٹرز مالکان شہریوں کو اچھی اور معیاری تفریح فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ غیرقانونی اور بغیر لائسنس کسی کو تھیٹرز چلانے کی اجازت نہیں، غیر قانونی اور بغیر لائسنس تھیٹرز چلانے پر سخت کارروائی ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ اضلاع کے ڈی سیز اور ضلعی انتظامیہ پنجاب آرٹ کونسل کے نمائندوں سے رابطے میں رہیں، تھیٹرز کے نام پر فحاشی اور بےحیائی پھلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جلد خود پنجاب کے مختلف اضلاع کے تھیٹرز کے سرپرائز وزٹ کروں گی۔

قومی خبریں سے مزید