کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی روانگی بدستور معطل ہے۔
ریلوے حکام نے31 مارچ سے کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا اعلان کیا تھا۔
یہ اعلان ڈی ایس ریلوے کوئٹہ عمران حیات کی جانب سے 29 مارچ کو کیا گیا تھا لیکن 4 روز بعد بھی کوئٹہ ریلوے اسٹیشن سے بولان میل کی روانگی نہیں ہو سکی۔
کوئٹہ، کراچی شاہراہ بھی بی این پی کے دھرنے کے باعث 1 ہفتے سے بند ہے۔
اس صورتِ حال میں کراچی جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل 11 مارچ سے ٹرین حملے کے بعد سے معطل ہے۔