• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر کی ناکامی، سلمان خان دل کی بات زبان پر لے آئے

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

عید کے موقع پر بالی ووڈ اداکار سلمان کی ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ باکس آفس پر کمائی کرنے میں مشکلات کا شکار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی تشہیر کے لیے سلمان خان نے مختلف طریقے بھی آزمائے تھے، انہوں نے اس حوالے سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا بھی سہارا لیا تھا۔

اب اس ابتدائی ناکامی کو لے کر سلمان خان دل کی بات بلآخر زبان پر لے ہی آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان نے اعتراف کیا ہے کہ میں اپنے دوستوں اور ساتھیوں کی فلموں کی تشہیر کرتا ہوں۔

ساتھ ہی سلمان خان نے کہا کہ اُن کو ایسا لگتا ہو گا کہ ضروت نہیں پڑتی مجھے، لیکن مجھ سمیت سب کو تشہیر کی ضرورت پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ 30 مارچ کو بھارت بھر میں سنیما گھروں کی زینت بنی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’سکندر‘ سلمان خان کے سابقہ ریکارڈ کے مطابق باکس آفس پر بڑی کمائی نہیں کر سکی۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم نے 3 دن میں باکس آفس پر تقریباً 75 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید