کراچی میں نیو ایم اے جناح روڈ پر ایمبولینس کی ٹکر سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ایمبولینس کے شیشے توڑ دیے۔
بعد ازاں حادثے کے ذمے دار ایمبولینس کے ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ایمبولینس کو بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا۔