• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی اور رات کا گشت شروع کر دیا: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

 پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 201 جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی کے نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔

انہوں نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی اور رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہو گئی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ جدید ممالک کی طرح اس ٹیکنالوجی سے زراعت، حیوانات اور ماہی گیری کے منصوبوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔

قومی خبریں سے مزید