• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں اسنادِ سفارت پیش کردیں

رحیم حیات قریشی نے پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقول پیش کیں۔
رحیم حیات قریشی نے پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقول پیش کیں۔

پاکستان کے سفیر برائے بیلجیم، گرینڈ ڈچی آف لکسمبرگ اور یورپی یونین رحیم حیات قریشی نے بیلجیم کی وزارتِ خارجہ میں پروٹوکول کے سربراہ، سفیر پیئر کارتیویلز کو اپنی اسنادِ سفارت کی نقول پیش کردیں۔

یہ ملاقات سفیر قریشی کی بیلجیم میں سفارتی ذمہ داریوں کے آغاز کی علامت تھی۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور بیلجیم کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سفیر قریشی نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔

سفیر کارتیویلز نے سفیر قریشی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ساتھ کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے میں بیلجیم کی مسلسل دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سفارتی تعلقات کو مستحکم رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

دونوں معززین نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوط بنیاد کو تسلیم کیا اور باہمی و کثیر الجہتی سطح پر تعاون کے فروغ کے حوالے سے اُمید کا اظہار کیا۔

رحیم حیات قریشی نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور بیلجیم کے درمیان شراکت داری مستقل مذاکرات اور تعمیری تعاون کے ذریعے مزید فروغ پاتی رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید