• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیاء کپ: بھارت ایونٹ یا پاکستان کیخلاف میچ سے دستبردار نہیں ہو سکتا

ایشیاء کپ  2025ء میں میزبان بھارت ایونٹ یا پاکستان کے خلاف میچ سے دستبردار نہیں ہو سکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیاء کپ میں بھارت پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میچ کھیلے گا، بھارت ایشیاء کپ کا میزبان ہے اب کوئی تبدیلی اس موقع پر ممکن نہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آفیشل سطح پر گفتگو کے بعد ہی تمام فیصلے ہوئے، ایشیاء کپ میں پاکستان اور بھارت دو یا تین بار آمنے سامنے آ سکتے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے، پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا۔

ایشیاء کپ میں 8 ٹیمیں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا، بنگلادیش، یو اے ای، عمان اور ہانگ کانگ شریک ہوں گی، ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، 4 ٹیمیں سپر فور مرحلہ کھیلیں گی۔

پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان گروپ اے میں شامل ہیں، بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ گروپ بی میں شامل ہیں۔

ایشیاء کپ میں پہلا میچ 9 ستمبر کو افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا، پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف کھیلے گا۔

ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو ہو گا،  پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیاء کپ کا 20 ستمبر سے سپر فور مرحلہ شروع ہو گا جس میں 20 ستمبر کو بی ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 21 ستمبر کو اے ون اور اے ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 23 ستمبر کو اے ٹو اور بی ون کے درمیان میچ ہوگا، 24 ستمبر کو اے ون اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا، 25 ستمبر کو اے ٹو اور بی ٹو کے درمیان میچ ہو گا جبکہ 26 ستمبر کو اے ون اور بی ون کے درمیان میچ ہو گا۔

ایشیاء کپ کا فائنل اتوار 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید