• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے ٹیرف میں مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا: لیاقت بلوچ

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ — فائل فوٹو

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی کے ٹیرف میں کمی اچھا اقدام ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ بجلی کے ٹیرف میں عوام کو مزید ریلیف دیا جا سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ واپڈا کی نج کاری کا اعلان منظور نہیں، حکومت سرکاری مفت بجلی خوری کا خاتمہ کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ معاشی انقلاب  کے لیے بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں کمی لازم ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کسانوں کو گندم کی جائز قیمت دی جائے، گندم کے کاشت کاروں کا استحصال ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید