• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخی کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو
سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لیے دائر اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

عدالتِ عظمیٰ میں جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کی ضمانتوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت 7 اپریل کو ہو گی۔

اسی عدالت میں 20 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لیے دائر اپیلوں پر سماعت 8 اپریل کو ہو گی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس شکیل احمد اس بینچ کا حصہ ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید