• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم جلد تعمیراتی پیکیج کا بھی اعلان کریں: چئیرمین آباد

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی—فوٹو اسکرین گریپ
چئیرمین آباد محمد حسن بخشی—فوٹو اسکرین گریپ

چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی صورتِ حال میں بجلی کی قیمت میں کمی قابلِ ستائش ہے۔

یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ہے۔

چیئر مین آباد محمد حسن بخشی نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف جلد تعمیراتی پیکیج کا بھی اعلان کریں گے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعتوں کا پہیہ تیزی سے چل سکے گا۔

قومی خبریں سے مزید