• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تلاوتِ قرآن کے دوران قاری کا بلی سے حسنِ سلوک، ویڈیو وائرل


یورپی ملک مقدونیہ کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک قاری بلی گود میں لیے قرآن مجید کی تلاوت کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد میں بیٹھے قاری قرآن مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک بلی ان کے پاس آ گئی۔

قاری نے بلی کو بھگانے کے بجائے اپنی گود میں بٹھایا اور تلاوت کا سلسلہ جاری رکھا اور بلی قاری کی گود میں پُرسکون انداز میں آنکھیں بند کر کے بیٹھی قرآن مجید کی تلاوت سنتی نظر آ ئی۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین  کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور بلی کے ساتھ قاری کے رویے کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔