الجیریا کے امام پر نمازِ تراویح کے دوران بلی کے کودنے کی ویڈیو بھارت اور امریکا سمیت کئی ملکوں کے خبر رساں اداروں نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگائی۔
امریکی نیوز چینل کے اکاؤنٹ پر بھی یہ ویڈیو لگائی گئی جسے 7 لاکھ 75 ہزار سے زائد بار دیکھا گیا اور اس پر 33 ہزار سے زائد کمنٹس لکھے گئے جس میں مختلف ممالک کے مسلمان اور غیر مسلم افراد بھی شامل تھے۔
اس ویڈیو پر ایک غیرمسلم خاتون نے لکھا کہ ’اسلام امن ہے‘ جبکہ دوسرے اکاؤنٹ سے لکھا گیا ’مجھے یہ ویڈیو بہت پسند آئی‘۔
انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ جس پر خاتون کی تصویر لگی ہے اس سے لکھا گیا کہ ’میں شاید اس وجہ سے اسلام میں داخل ہوجاؤں‘ جبکہ دوسری خاتون صارف نے لکھا کہ ’مجھے اس ویڈیو کی ہر چیز پسند آئی‘۔
اسی ویڈیو پر ایک شخص نے لکھا کہ ’میں بالکل بھی مذہبی نہیں ہوں،مغربی شخص ہوتے ہوئے مجھے یہ دیکھ کر اچھا لگتا ہے کہ مسلمان لوگ غیرمسلموں سے محبت کرتے ہیں اور ان کے مذہب پر سخت نہیں ہوتے، وہ سکھانے کی پیشکش کرتے ہیں لیکن زبردستی نہیں کرتے‘۔
ایک اور خاتون صارف نے ویڈیو سے متعلق لکھا کہ ’مجھے بالکل بھی نہیں پتا کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لیکن یہ آواز خوبصورت اور محبت کے قابل ہے‘۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے الجیریا میں نمازِ تراویح کے دوران امام پر بلی اچانک کود آئی تھی جس پر امام اس کے ساتھ پیار سے پیش آئے تھے۔