• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کی احتسابی کمیٹی کا تیمور جھگڑا کیخلاف تحقیقات کیلئے بانی سے اجازت لینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بےقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ
تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر کانفیڈینشل دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش بھی پائی گئی ہے۔

کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی، تیمور سلیم جھگڑا نے سوالنامہ کے جواب میں کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، کمیٹی نے عدم اعتماد کے بعد تیمور جھگڑا کو تحقیقات روکنے، بانی پی ٹی آئی کوآ گاہ کرنے کا پیغام دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  تیمور جھگڑا نے کمیٹی کے جواب پر واٹس ایپ گروپ میں شکریہ بھی ادا کیا۔

پی ٹی آئی کی اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی نے تیمور جھگڑا کو مبینہ کرپشن اور بےقاعدگیوں سے متعلق سوالنامہ بھیجا تھا۔

سوالنامے میں پوچھا گیا تھا کہ بطور وزیرخزانہ آپ کےدور میں صوبہ کئی بار تقریباً دیوالیہ ہوا، پنشن اور گریجویٹی کی مد میں پڑے پیسوں میں سے 36 ارب روپے نکالے گئے، محکمہ صحت سے جاری رقوم کی چھان بین محکمہ خزانہ سے نہیں کروائی گئی، محکمہ خزانہ میں بڑی تعداد میں تقرریاں کی گئیں جن میں کچھ آپ کے رشتہ دار بھی تھے۔

قومی خبریں سے مزید