• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت 8 اپریل کو مقرر

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی بندش کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔

بینچ کے دیگر 2 ارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر لاہور کی عدالت میں 8 اپریل کو سماعت ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید