• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کیا، عطا تارڑ


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کردیا۔

لاہور میں جلسے سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید خوش خبریاں آئیں گی، دنیا کے مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں ایسا بہت کم ہوا کہ مہنگائی بھی نیچے جا رہی ہو، اسٹاک مارکیٹ بھی اوپر جائے اور بجلی بھی سستی ہوجائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اُڑان پاکستان کے تحت دنیا کی بہترین اکانومیز میں شامل ہو کر اپنے ہمسایوں کو پیچھے چھوڑیں گے۔

قومی خبریں سے مزید