• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں دکان پر کام کرنے والا لڑکا مالک کے تشدد سے جاں بحق، ملزم گرفتار

علامتی تصویر۔
علامتی تصویر۔

لاہور کے علاقے مناواں میں دکان کے مالک کے تشدد سے 18 سال کا لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پر تشدد کرنے والے دکان کے مالک کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق لڑکا دکان پر کام کرتا تھا، عید پر زیادہ چھٹیوں پر تشدد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق دکان کے مالک کے تشدد سے زخمی ملازم نے اسپتال میں دم توڑا۔

قومی خبریں سے مزید