• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر بدھ سے لاہور میں شروع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالی فائر کی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت میں مین رائونڈ میں کوالی فائی کریں گی۔ 19 اپریل تک تمام آٹھ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی جگہوں کی تصدیق کر لیں گی۔ لاہور میں اتوار کو ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کی کپتانوں کا فوٹو شوٹ ہوا۔ ٹورنامنٹ بدھ سے شروع ہوگا۔ میزبان پاکستان کا مقابلہ آئرلینڈ جبکہ اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔ چار بڑی ٹیمیں بنگلہ دیش، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز 15 میچوں کے لیگ ٹورنامنٹ میں ایسوسی ایٹ ممبرزاسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کے ساتھ مقابلہ کریں گے ۔ دن کے میچ صبح 9بجے اور ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔ میزبان بھارتی ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کوالیفائرز میں شائقین کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ مفت ہو گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کا میچ آئرلینڈ سے 9 اپریل ، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز مقابلہ 11 اپریل کو صبح ساڑھے نو بجے ، بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کا 13 اپریل کو دوپہر 2 بجے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 14 اپریل کو ڈے اینڈ نائٹ میچ دوپہر 2 بجے ، بنگلہ دیش اوراسکاٹ لینڈ کا معرکہ 15 اپریل کو دوپہر 2 بجے ، پاکستان اور تھائی لینڈ کا مقابلہ 17 اپریل کو دوپہر 2 بجے، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا ٹاکرا 18 اپریل کو دوپہر 2 بجے جبکہ تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کامیچ 19 اپریل کو دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید