• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان آغا اور محمد حارث کی دلچسپ گفتگو

قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کے درمیان دلچسپ گفتگو سامنے آئی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ محمد حارث کو مسٹر گوگل کہا جاتا ہے اور مسکراتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے انہوں نے پہلی بار دماغ کا استعمال کیا ہے۔

محمد حارث نے گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں سنچری اسکور کی تھی، نے کہا کہ گراؤنڈ میں جاکر بیٹنگ کا پلان سمپل اور کلیئر تھا، جس کی وجہ سے اچھی پرفارمنس سامنے آئی۔

سلمان علی آغا نے وکٹ کیپر بیٹر سے استفسار کیا کہ 20 اوور وکٹ کیپنگ کے فوری بعد بیٹنگ کےلیے جانا کتنا مشکل تھا؟

اس پر محمد حارث نے جواب دیا کہ وکٹ کیپنگ کا فائدہ ہوتا ہے کیپر پچ کا اندازہ کرلیتا ہے، کوچ اور کپتان کی سپورٹ سے اچھی پرفارمنس دی۔

محمد حارث نے سلمان علی آغا سے پوچھا کہ بحیثیت کپتان پہلی سیریز کلین سوئپ کی؟

اس پر ٹی 20 ٹیم کے کپتان نے جواب دیا کہ سیریز میں نتائج نہیں دیکھتا، یہ دیکھتا ہوں ہم سیریز کس طرح کھیلے ہیں، اس ہی طرح کھیلتے رہے تو کسی بھی بڑی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین نے گراؤنڈ کا رخ کیا خوشی ہوئی، کہا جارہا تھا شائقین ناراض ہیں گراؤنڈ نہیں آئیں گے، اچھی کرکٹ کھیلتے رہیں گے شائقین آئیں اور ٹیم کو سپورٹ کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید