• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر، پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین کا بااثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف احتجاج

سکھر (بیورو رپورٹ) سول اسپتال سکھر کے پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت سید ارشد شاہ، ذوالفقار مہر نے کی۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ با اثر افراد نے بلاجواز اسپتال میں داخل ہو کر پیرا میڈکل اسٹاف سے جھگڑا کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس کی رپورٹ متعلقہ تھانے پر درج کرائی گئی ہے اور پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے جس کے بعدہمیں کیس سے دستبردار ہونے کے لئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے۔ مظاہرین نے ایس ایس پی سکھر سے مطالبہ کیا کہ با اثر افراد کی زیادتیوں کا نوٹس لیا جائے۔
تازہ ترین