ڈومینیکا کے نائٹ کلب کی چھت گرنے کے نتیجے میں صوبائی گورنر اور سابق بیس بال کھلاڑی سمیت 98 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ڈائریکٹر ایمرجنسی کے مطابق ٹاسک فورسز کے تقریباً 400 اہلکار حادثے کے مقام پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں مونٹی کرسٹی صوبے کی گورنر نیلسی کروز اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔