• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کیلئے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ


وادیٔ منیٰ، میدانِ عرفات اور مزدلفہ میں حجاج کے بیٹھنے کے لیے آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حجاج کے بیٹھنے کے لیے مختلف فاصلوں پر آرام گاہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل نے حج کی تیاری کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ وادیٔ منیٰ میں پیدل چلنے والوں کے لیے 50 ہزار میٹر مربع راستے کو سایہ دار بنایا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں جبل الرحمہ میں 60 ہزار مربع میٹر پر شیڈز اور پانی کی پھوار والے پنکھوں کی تنصیب بھی جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید