سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کل پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر پر تشدد کر کے انہیں زخمی کیا گیا، خواتین پر بھی تشدد کیا گیا اور انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن کل اڈیالہ جیل جانا چاہ رہے تھے۔
راجہ بشارت نے کہا کہ ہمارے کارکن اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے نہیں صرف بیٹھنے کے لیے جا رہے تھے۔