• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے ریتیک روشن کی شکل پسند نہیں، سمانتھا کا پرانا انٹرویو وائرل

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے معروف اداکار ریتیک روشن کو اکثر ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ’یونانی دیوتا‘ کہا جاتا ہے۔ وہ خاص طور پر خواتین میں بےحد مقبول ہیں۔

تاہم ایک پرانے انٹرویو میں سمانتھا رتھ پربھو نے کہا تھا کہ انہیں ریتیک کی شکل کچھ خاص پسند نہیں۔

اس دوران انہوں نے اپنے سابق شوہر (جو انٹرویو کے وقت شوہر نہیں بنے تھے) ناگا چیتنیا کو اُن سے زیادہ پرکشش قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ریڈٹ پر شیئر کیے گئے ایک انٹرویو کے کلپ میں سمانتھا مختلف اداکاروں کو ان کی شکل و صورت کے لحاظ سے ریٹنگ دے رہی تھیں۔

انہوں نے مہیش بابو کو 10 میں سے 10 نمبر دیے اور کہا، ’مجھے سوچنا بھی نہیں پڑا۔‘

جب رپورٹر نے ریتیک روشن کی ریٹنگ پوچھی تو سمانتھا نے کہا، ’سب مجھے مار ڈالیں گے، لیکن مجھے ریتیک کی شکل زیادہ پسند نہیں۔‘ اور اداکارہ نے انہیں 10 میں سے 7 نمبر دیے۔ 

انہوں نے ناگا چیتنیا کو 10/10 اور رنبیر کپور کو 8/10 نمبرز دیے۔ شاہد کپور کے بارے میں انہوں نے دلچسپ تبصرہ کیا، ’فلم کمینے سے پہلے 5/10 لیکن اس فلم کے بعد 9/10۔‘

واضح رہے کہ سمانتھا اور ناگا چیتنیا کی ملاقات پہلی بار 2010 میں ایک فلم کے سیٹ پر ہوئی تھی۔ دونوں کی 2014 میں فلم آٹونگر سوریا میں شوٹنگ کے دوران محبت پروان چڑھی۔

دونوں نے 2017 میں شادی کی لیکن چار سال بعد 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا۔ 2023 میں چیتنیا نے انکشاف کیا کہ عدالت نے باضابطہ طور پر ان کی طلاق منظور کر لی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید