• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے ایم 4: ٹرک سے تصادم کے بعد بس میں آگ لگ گئی، ڈرائیور جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

موٹروے ایم 4 پنسیرہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے مسافر بس کو آگ لگ گئی۔

حادثے میں بس ڈرائیور جاں بحق جبکہ تمام مسافروں کو بس سے باحفاظت نکال لیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر بس ڈی جی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ پنسیرہ کے قریب آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بس کو آگ لگ گئی۔

حادثے کے نتیجے میں بس ڈرائیو جاں بحق ہو گیا۔

موٹر وے پولیس کے بر وقت اقدام سے بس میں سوار 43 مسافروں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید