• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، دو مسافر بسوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق


کراچی میں لانڈھی بچہ جیل کے سامنے دو مسافر بسیں ٹکرا گئیں، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایک دوسرے واقعے میں کراچی کاٹھور کے قریب بس اور ٹرک کی ٹکر کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی۔

دوسری جانب کراچی ٹریفک پولیس نے دوران ڈرائیونگ غفلت، تیز رفتاری اور اس عمل سے منع کرنے پر خواتین سے بدتمیزی کرنے والے الیاس کوچ کے ڈرائیور کو گرفتار کر کے 1500روپے جرمانہ کردیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کوچ کا ڈرائیور تیز رفتاری سے منع کرنے اور اس کے انجام سے ڈرانے پر ڈھٹائی پر اتر آیا تھا۔

تازہ ترین