سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ اور دیگر کے خلاف درخواستوں پر نیب اور درخواست گزاروں کے وکیل سے قانونی نکات پر وضاحت طلب کر لی۔
سندھ ہائی کورٹ میں نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواستیں قائم علی شاہ، منظور کاکا سمیت دیگر نے دائر کر رکھی ہیں۔
دورانِ سماعت عدالت نے ایک ہفتے میں فریقین سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس فائل ہونے کے بعد چند درخواست گزاروں نے رجوع کیا، بتایا جائے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کے بعد ریفرنس پر اس کا کیا اثر پڑا؟
سندھ ہائی کورٹ نے استفسار کیا کہ کیا نیب نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی؟
نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ ایک ہفتے کی مہلت دی جائے، رپورٹ پیش کر دیں گے۔
واضح رہے کہ آئینی بینچ نے قائم علی شاہ و دیگر کے خلاف نیب کے نوٹس معطل کر دیے تھے۔
درخواستوں میں نیب ریفرنس کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا گیا ہے۔