• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب ریفرنس: قائم علی شاہ و دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں کرنے کا فیصلہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کے ریفری جج نے میں نیب ریفرنسز میں آئینی اور ریگولر بینچ کے دائرہ اختیار  پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس آغا فیصل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت ریگولر بینچ میں ہو گی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ قائم علی شاہ اور دیگر کی درخواستیں آئینی بینچ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتیں، درخواستوں کی مزید سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھیجا جاتا ہے۔

 فیصلے کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ درخواستوں کی سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دیں گے۔

واضح رہے کہ نیب ریفرنس ختم کرنے کی درخواستوں پر 2 ججوں کی رائے میں اختلاف ہوا تھا۔

قومی خبریں سے مزید