آج کراچی سے آنے اور جانے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے تاخیر کے بعد ساڑھے 6 بجے روانہ ہو گی جبکہ پاک بزنس ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 8 بجے روانہ ہو گی۔
ملت ایکسپریس 8 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 1 بجے روانہ ہو گی، ذکریا ایکسپریس 2 گھنٹے 15 منٹ کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 8 بجے اور خیبر میل سوا 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہو گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق سکھر ایکسپریس 1 گھنٹے کی تاخیر کے بعد رات 12 بجے روانہ ہو گی۔