• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ہائی کمیشن کے برطانیہ سے تجارتی روابط مضبوط بنانے کیلئے اہم اقدامات

جنگ فوٹو
جنگ فوٹو 

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی خصوصی ہدایات کے تحت پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا ہے۔

اس موقع پر برطانیہ میں پاکستانی کاروباری افراد کو درپیش چیلنجز اور مواقع پر بات چیت ہوئی۔

بات چیت میں بنیادی طور پر چیمبرز کے درمیان بزنس ٹو بزنس روابط بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی، خاص طور پر کامن ویلتھ یونین کے تحت آزاد تجارت کو فروغ دینے اور دولتِ مشترکہ کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں تعینات وزیرِ تجارت عمر حمید نے پاکستان کی وسیع کاروباری صلاحیت خاص طور پر اہم شعبوں جیسے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل سروسز، زرعی کاروبار، توانائی اور قابلِ تجدید ذرائع، گرین لاجسٹکس، فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل اور اس سے منسلک صنعتوں پر زور دیا۔

اجلاس کے دوران وزیرِ تجارت عمر حمید نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا ایک جائزہ بھی پیش کیا جس کا مقصد ملک کے تانبے، سونا، لیتھیئم اور دیگر معدنیات کے ذخائر کو اجاگر کرنا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید