ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا ایران جوہری مذاکرات کے بارے میں زیادہ پر امید ہیں نہ مایوس ہیں۔
قانون سازوں سے ملاقات میں آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ بدترین دشمن کے ساتھ مذاکرات سے مطمئن ہیں لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ یہ بلآخر بے نتیجہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسے ایران کے مستقبل سے جوڑنے سے گریز کریں۔
آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ بلآخر معاہدہ ایسا عمل تھا جسے کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور اس پر پہلے مرحلے میں بہتر عمل درآمد کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق تہران کی جانب سے یہ اقدام ایرانی عوام میں ایران امریکا مذاکرات سے بڑھتی ہوئی امیدوں کو کم کرنے کی کوشش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں ایرانی کرنسی میں ڈالر کے مقابلے بیس فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ایرانی عوام میں امید پیدا ہوئی کہ ایران کی اقتصادی تنہائی ختم ہونے کیلئے کوئی معاہدہ ہوسکتا ہے۔