روسی شہر کرسک پر یوکرین کی جانب سے ہونے والے حملے میں 1 بزرگ خاتون ہلاک ہو گئی۔
بین الاقوامی خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے جبکہ 3 اپارٹمنٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو حکام نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ رات یوکرین کے 109 ڈرون کرسک کے علاقے میں مار گرائے ہیں۔