• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کی امریکا کے خصوصی مندوب سے ملاقات

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن سے امریکا کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف Steve Witkoff نے ملاقات کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔ 

سینیٹ پیٹرز برگ کی صدارتی لائبریری میں یہ ملاقات ساڑھے چار گھنٹے تک جاری رہی جسے روسی حکام نے مثبت قرار دیا ہے۔ 

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اگر صدر ٹرمپ اور صدر پیوٹن آپس میں بات کریں تو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر روس کی مدد لی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید