• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا سے گریجویٹ محمود خلیل کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے: امریکی جج

محمود خلیل — اسکرین گریب
محمود خلیل — اسکرین گریب

امریکی جج کا کہنا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی سے گریجویشن کرنے والے محمود خلیل کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے۔

امریکی ریاست لوزیانا میں امیگریشن جج نے جمعے کو سنائے گئے فیصلے میں محمود خلیل کو امریکی قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ 

امریکی جج کا کہنا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والے طالب علموں کو ملک بدر کر سکتا ہے۔

نیو جرسی میں محمود خلیل کے وکیل، مارک وین ڈر ہاؤٹ نے امیگریشن عدالت میں سماعت کے دوران وفاقی جج کو بتایا کہ محمود خلیل چند ہفتے میں امیگریشن اپیلز بورڈ میں اپیل دائر کریں گے۔

قبل ازیں وکلاء نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے والے محمود خلیل کی ملک بدری کی قانونی حیثیت پر دلائل دیے تھے۔

مقدمے کی سماعت کے اختتام پر جج سے مخاطب ہوتے ہوئے محمود خلیل نے یاد دلایا کہ قبل ازیں رواں ہفتے کے شروع ہونے والی سماعت کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ اس عدالت کے لیے اس سے زیادہ کچھ اہم نہیں کہ کسی کو اس کے قانونی حقوق اور بنیادی انصاف فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ جو کچھ ہم نے آج دیکھا اس میں نہ تو وہ اصول موجود تھے اور نہ ہی پورے عمل میں ایسا کچھ نظر آیا، یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مجھے عدالت میں پیش ہونے کے لیے میرے خاندان سے 1 ہزار میل دور بھیجا۔

واضح رہے کہ فلسطین کی حمایت میں کیے جانے والے مظاہروں میں شرکت کرنے والے طالب علم محمود خلیل کو مظاہرے کرنے پر 8 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید