مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کشتواڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
قابض بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن، محاصرے کی آڑ میں شہید کیا۔
کے ایم ایس نے بتایا کہ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
بتایا گیا ہے کہ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بھارتی فوج کا جونیئر کمیشنڈ آفیسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔