• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامیڈین اداکار جاوید کوڈو انتقال کرگئے

نامور کامیڈین اداکار جاوید کوڈو طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 63 برس تھی۔

اہل خانہ کے مطابق کامیڈین جاوید کوڈو بلڈ پریشر، شوگر سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور جنرل اسپتال میں زیر علاج تھے۔ 

جاوید کوڈو نے بے شمار فلموں، اسٹیج اور ٹی وی ڈراموں میں کام کیا، وہ اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے مقبول تھے۔

انہوں نے تین بیٹے اور بیوہ کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔ 

فلم اور ٹی وی کے حلقوں نے جاوید کوڈو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید