• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، عالمی تجارتی جنگ اور کشیدگی کے منفی اثرات، 1336پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، عالمی تجارتی جنگ اور کشیدگی کے منفی اثرات ،عالمی مارکیٹوں کی طرح پاکستانی مارکیٹ میں بھی مندی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں1336پوائنٹس کی کمی،ایک لاکھ 16اور 15 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہی،55.32فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت120 ارب 69 کروڑ 53 لاکھ روپے کم ہو گئی، کاروباری حجم 28.13 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق ٹیرف کی عالمی جنگ اور بڑی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے اثرات سے دنیا بھر کی مارکیٹوں کی طرح پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ بھی اتار چڑھاؤ کا شکار ہے ،اسی کشیدگی سے متعلق خبروں کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز 252 پوائنٹس کی کمی سے ہوا جس کے بعد دن بھر مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ،خاص طور پر دوسرے ہاف میں سرمایہ کاروں کی جانب سے آئل اینڈ گیس،انرجی اور بینکنگ سیکٹرز میں فروخت کا دباو زیادہ دیکھنے میںآیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1335.88 پوائنٹس کی کمی سے 116189.21 پوائنٹس سے کم ہو کر 114853.33 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔

بزنس سے مزید