کراچی(اسٹاف رپورٹر)جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت میں کمی اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ۔ جمعرات کو انٹر بینک میں5پیسے کی کمی سے امریکی ڈالر 282.40 روپے ہو گیا تاہم 2 پیسے کے اضافے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت.284.40 روپے ہو گئی ۔ یورو 79پیسے اضافے سے 324.57 روپے اور 73پیسے کے اضافے سے برطانو ی پاؤنڈ385.71 روپے کا ہو گیا۔