کراچی(اسٹاف رپورٹر) عید کی تعطیلات سے قبل جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کے کاروبار میں اتار چڑھاو رہا، تیزی کے باعث ایک موقع پر انڈیکس ایک لاکھ 22 ہزار 281 پوائنٹس کی نفسیاتی حد کو عبور کر گیا تاہم کچھ دیر بعد تیزی مندی میں تبدیل ہو گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس کم ہو کر 1 لاکھ 21 ہزار 600 پر بند ہوامارکیٹ سرمائے میں 20 ارب روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔