• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹر وے M 5: ٹرالر کی کار کو ٹکر، 1 ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سکھر، ملتان موٹر وے ایم 5 پر شجاع آباد کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے کار سوار فیملی کے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کار سوار فیملی ملتان سے سکھر جا رہی تھی کہ شجاع آباد کے قریب ٹرالر نے کار کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں کار سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام  نے بتایا ہے کہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید