• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

خیبر پختون خوا میں آج سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پشاور میں مطلع صاف اور موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دوپہر اور رات کو گرد آلود ہوائیں چلنےکا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ڈی آئی خان اور بنوں میں ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے، ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 40 جبکہ بنوں میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ  تک بڑھنےکا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید