• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت مل گئی

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید — فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید — فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما فیصل جاوید کو 2 ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔

عدالت میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ خان اور جسٹس صلاح الدین نے کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 مقدمات اسلام آباد میں درج ہیں۔

 عدالت نے نیب اور صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فیصل جاوید کو حفاظتی ضمانت دے دی۔

قومی خبریں سے مزید