برسلز(نیوز ڈیسک) یورپین اسٹیٹ آف دی کلائمیٹ رپورٹ 2024ء سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی شہروں کو سیلاب اور شدید گرمی کا سامنا رہا ۔ اس براعظم نے گزشتہ سال درجہ حرارت کے ان گنت ریکارڈ توڑ دیے، شدید موسم نے تقریباًپانچ لاکھ افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا۔یورپ میں 2024ء ریکارڈ پر موجود گرم ترین سال رہا، اور اس کے نتائج خطرناک تھے۔ لیکن یورپی یونین کی نئی ’کوپرنیکس کلائمیٹ رپورٹ‘ کے مطابق، امید کی جھلک اب بھی موجود ہے۔